وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2026-27 میں دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ بیان کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو بارڈرز پر سیکیورٹی مسائل اور دو صوبوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کے ٹرانزیکشن ٹیکسز میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ ایکسپورٹرز کو ساڑھے 4 فیصد پر فنانسنگ ملے گی۔
انہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت اپریل اور مئی میں آنے والے ڈالرز کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔


