چین اور پاکستان کا ایران، امریکہ جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی پر زور
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو عالمی توانائی کا بحران پیدا ہوگا، آئی ای اے
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
چینی وزارت خارجہ نے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔


