ٹرمپ کے ‘Board of Peace’ نے غزہ میں ‘حماس فری’ انسانی کیمپ لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ‘تولیدی نسل کشی’ کر رہا ہے
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہایوم کے مطابق پہلا پائلٹ پروجیکٹ رافح کے قریب تل سلطان میں چند ہفتوں میں شروع ہوگا۔ اس زون میں صرف وہ فلسطینی رکھے جائیں گے جن کے پاس ہتھیار نہ ہوں اور حماس سے کوئی تعلق نہ ہو۔ علاقے کی نگرانی ایک بین الاقوامی فورس (ISF) کرے گی۔
اسرائیلی فوج ‘یلو لائن’ سے باہر 70 فیصد علاقے پر قبضہ بڑھا رہی ہے۔


