بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔
اجلاس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 89 ارب روپے کے 98 مطالبات زر پیش کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کانگریس نہیں، اسرائیل ہے، امریکی اینکر
غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب 80 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے 53 مطالبات زر اور ترقیاتی اخراجات کے لیے 291 ارب روپے مالیت کے 45 مطالبات زر منظور کیے گئے۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مطالبات زر پیش کیے۔ اپوزیشن کی جانب سے کوئی کٹوتی کی تحریک پیش نہیں کی گئی۔


