چین سے لڑنے کی بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سودمند ہے: ٹرمپ

چین سے لڑنے کی بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سودمند ہے: ٹرمپ

چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی صدر۔

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے اچھے تعلقات قائم رکھنا زیادہ فائدہ مند ہے۔

امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے، جبکہ چین، وینزویلا اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ چین کا اہم دورہ کریں گے جس میں وہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved