امریکیوں کا خیال: ٹرمپ ذہنی و جسمانی طور پر قیادت کے اہل نہیں

امریکیوں کا خیال: ٹرمپ ذہنی و جسمانی طور پر قیادت کے اہل نہیں

امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، پول

زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول میں 59 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ایسی نہیں جو ملک کی قیادت کے لیے درکار ہے۔

پول کے مطابق 55 فیصد بالغ امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت عہدے کی مناسبت سے اچھی نہیں۔

البتہ 40 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں جبکہ 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

پول میں 44 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور 1 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے کے 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کر سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved