وزیر اعظم کی بیٹی اور داماد صاف پانی کمپنی ریفرنس سے ڈسچارج

وزیر اعظم کی بیٹی اور داماد صاف پانی کمپنی ریفرنس سے ڈسچارج

وزیر اعظم کی بیٹی اور داماد صاف پانی کمپنی ریفرنس سے ڈسچارج

لاہور (6 مئی 2026): اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو صاف پانی کمپنی ریفرنس سے ڈسچارج کر دیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے میاں بیوی کی بریت کی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ جب مقدمہ قابلِ پیشرفت نہیں تو بریت کی درخواستوں کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے لیے 8 مئی کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط منظور ہونے کا امکان

صاف پانی کمپنی ریفرنس: نون لیگی رہنما سمیت 16 ملزمان بری

جج نے قرار دیا کہ رابعہ عمران اور علی عمران یوسف کے مقدمے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے کہ میاں بیوی پر اپنی بلڈنگ کرایہ پر صاف پانی کمپنی کو دینے اور سول نوعیت کا الزام تھا۔

عدالت نے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ دونوں میاں بیوی بے قصور ہیں، ان کے خلاف مقدمہ قابلِ پیشرفت نہیں ہے۔

احتساب عدالت نے 31 جنوری 2022 کو دیگر ملزموں کو ڈسچارج کیا تھا اور فرد جرم عائد نہیں کی۔ اس وقت نیب شواہد پیش نہیں کر سکا تھا اور اب مقدمہ اینٹی کرپشن کو منتقل ہو چکا ہے تو بھی شواہد نہیں ہیں۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ صاف پانی کمپنی مقدمے میں رابعہ عمران اور ان کے شوہر کا کوئی کردار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت تھا تاہم نیب قانون میں ترمیم کے بعد مقدمہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved