غاصب صیہونی دہشت گرد فوج نے لبنان کے شہر بعلبک کے مضافات میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر گائیڈڈ میزائل حملہ کر کے تحریک جہاد اسلامی کے ممتاز رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی معصوم 17 سالہ بیٹی راما کو شہید کر دیا۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ پیر کی صبح بعلبک کے جنوبی مضافاتی علاقے میں کیا گیا جہاں ایک مظلوم فلسطینی خاندان رہائش پذیر تھا۔
اس وحشیانہ حملے میں متعدد دیگر بے گناہ افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد فلسطینی پناہ گزین کیمپ "مخیم الجلیل” میں ہزاروں مظلوم فلسطینیوں نے صیہونی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی دہشت گردوں کی سیز فائر خلاف ورزیاں جاری، 8 مظلوم فلسطینی شہید
یہ حملہ 17 اپریل کے سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے گذشتہ جمعہ کو 45 دنوں کے لیے مزید بڑھا کر یکم جولائی تک توسیع دی گئی تھی۔ صیہونی دشمن مسلسل سیز فائر توڑ کر لبنان اور فلسطین میں اپنی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔


