غزہ میں صہیونی دہشت گردوں کی سیز فائر خلاف ورزیاں جاری، 8 مظلوم فلسطینی شہید

غزہ میں صہیونی دہشت گردوں کی بمباری سے مظلوم فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ میں قابض صہیونی دہشت گرد فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 220ویں دن بھی رہائشی علاقوں اور پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے، توپ خانے کی بمباری اور اندھا دھند فائرنگ جاری رہی۔

خان یونس اور دیر البلح میں صیہونی حملوں میں 8 مظلوم فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ گزشتہ بمباری میں شدید زخمی دو شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ناصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق خان یونس کے وسط میں رفح گیراج کے قریب ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ دیر البلح کے شارع البرکہ پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید ہوا۔

تل الھوا میں احمد کیفے پر بمباری سے متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔ شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے قریب عوامی لنگر خانے پر حملے میں احمد سالم ابو اسد، عبدالرحمن احمد محمد محیسن اور ابراہیم ریان شہید ہوئے۔

خان یونس میں رفح گیراج پر وحشیانہ بمباری میں عبداللہ احمد ابو مصطفیٰ شہید ہو گئے۔ بیت لاہیا میں جہاد سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے۔

صہیونی توپ خانے نے خان یونس کے مشرقی و جنوبی علاقوں اور البریج کیمپ پر گولہ باری کی جبکہ بکتر بند گاڑیوں سے شدید فائرنگ جاری رہی۔ پناہ گزینوں کے مراکز، عمارتوں کی مسماری اور امداد کی آمد پر پابندیاں تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی باعث

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سیز فائر کے آغاز سے اب تک 876 شہید ہو چکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے مجموعی طور پر 72,768 مظلوم فلسطینی شہید اور 172,664 زخمی ہو چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved