لبنان میں اسرائیلی حملوں کے زخمی شہریوں کے جسموں سے چھوٹے دھاتی ذرات برآمد ہوئے ہیں۔

جنگی سرجن ڈاکٹر طاہر محمد نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ باریک دھاتی ٹکڑے دھماکے کے وقت جسم میں داخل ہو کر پھیل جاتے ہیں اور انسانی اعضا کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی ننھے ٹنگسٹن کے کیوبز ہیں جو غزہ میں لوگوں کے جسموں میں شدید تباہ کن زخم پیدا کر چکے ہیں اور اب لبنان میں بھی پائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں موساد اور سی آئی اے کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی

ڈاکٹر طاہر محمد نے بتایا کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں کیمیکل بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں 2 طبی اہلکاروں سمیت مزید 3 افراد شہید ہو گئے۔

مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2846 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے