ایران میں سی آئی اے اور موساد کیلئے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ملزم عرفان شکورزادہ پر اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کیلئے حساس اور سفارتی معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا۔
عرفان شکورزادہ سیٹلائٹ شعبے سے وابستہ ایک سائنسی ادارے میں کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی خواتین کیلئے بڑی خوشخبری، قرآنی مقابلے میں شرکت کی اجازت
رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو افراد یعقوب کریم پور اور ناصر بکر زادہ کو سزائے موت دی تھی۔
ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ موساد کے چار ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔


