سعودی عرب کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کریم، تلاوت اور تفسیر کے 46ویں ایڈیشن میں خواتین کیٹیگری کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ مقابلہ 1979 سے ہر سال مسجد الحرام میں منعقد کیا جاتا ہے۔ 47 سال میں پہلی بار خواتین بھی اس مقابلے کا حصہ بنیں گی۔

وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مقابلے میں خواتین کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ملازمت کرنے والوں کیلئے اہم قانون، آرٹیکل 80

ایوان شاہی نے مقابلے کی اختتامی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دے دی ہے جو 6 ربیع الاول 1448 ہجری کو منعقد ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ منظوری ملنے کے بعد پروگرام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے