اگر آپ کا کوئی عزیز سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے تو اس کے لیے یہ اہم خبر ہے۔

سعودی لیبر لا کے آرٹیکل 80 کے تحت آجر مخصوص سنگین صورتوں میں ملازم کو بغیر نوٹس اور بعض صورتوں میں سروس کے فوائد دیے بغیر بھی برطرف کر سکتا ہے۔

ملازمین کی برطرفی کن صورتوں میں ممکن ہے؟

  1. آجر یا کسی ساتھی پر حملہ یا سنگین بدتمیزی
  2. فرائض کی ادائیگی میں واضح غفلت یا جان بوجھ کر خلاف ورزی (وارننگ کے بعد)
  3. بددیانتی، خیانت یا اخلاقی بدعنوانی
  4. کمپنی کو جان بوجھ کر یا عملی نقصان پہنچانا
  5. جعلی دستاویزات کے ذریعے ملازمت حاصل کرنا
  6. پروبیشن پیریڈ میں نااہلی ثابت ہونا
  7. غیر حاضری (سال میں 30 دن بغیر وجہ یا مسلسل 15 دن وارننگ کے بعد)
  8. کمپنی کے راز افشا کرنا
  9. عہدے کا غلط استعمال یا ذاتی فائدہ حاصل کرنا

برطرفی سے قبل اہم قانونی اصول: • برطرفی سے پہلے ملازم کو صفائی کا موقع دینا لازمی ہے۔ • آجر کے پاس تحریری ثبوت اور دستاویزی ریکارڈ ہونا چاہیے۔

ملازم کو حاصل قانونی حق: اگر برطرفی کا طریقہ کار غلط ہو تو ملازم لیبر کورٹ میں اپیل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنٹا وائرس سے متاثرہ سیاحتی جہاز اسپین پہنچ گیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے