ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا واضح امکان، عید الاضحیٰ 27 مئی کو متوقع

ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان، عید الاضحیٰ 27 مئی کو متوقع

ماہرین فلکیات نے ذوالحجہ کا چاند کل (17 مئی) نظر آنے کے واضح امکانات ظاہر کیے ہیں، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حج قوانین کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کا سخت انتباہ: 50 ہزار ریال جرمانہ، قید اور ملک بدری

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا اور شام تک اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ موسم صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved