حکومت نے رواں ہفتے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 414.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے حکومت اب ہر ہفتے قیمتوں کا اعلان کر رہی ہے۔
خطے کے دیگر ممالک میں پٹرول کی موجودہ قیمتیں درج ذیل ہیں:
سری لنکا میں تقریباً 370 روپے فی لیٹر، چین میں 360 روپے فی لیٹر، بھارت میں تقریباً 302 روپے فی لیٹر، بنگلہ دیش میں تقریباً 288 روپے فی لیٹر۔
افغانستان اور مالدیپ میں بھی پاکستان سے کم قیمت ہے۔
ایران میں مقامی سطح پر نکالا جانے والا پٹرول تقریباً 6 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی پر غور، وزیر تعلیم
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی قوت خرید کو مزید متاثر کر دیا ہے۔


