ترک صدر رجب طیب اردگان نے حماس کے رہنما خلیل الحیہ کو ٹیلیفون کر کے ان کے چوتھے بیٹے عزام خلیل الحیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ رابطہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی خلیل الحیہ سے دوحہ میں ملاقات کے دوران ہوا۔
صدر اردگان نے خلیل الحیہ، ان کے اہل خانہ اور تمام فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ملاقات میں تعزیت پیش کی اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ ڈاکٹروں پر مبنی دستاویزی فلم کو بافتا ایوارڈ مل گیا
خلیل الحیہ نے ترک صدر اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کے مظالم ہمارے حقوق اور قومی اصولوں سے وابستگی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بھی فلسطینی عوام کے ہزاروں شہداء میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت اور قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔