بجلی کے بھاری بلوں میں بڑا ریلیف! صارفین کو 64 ارب روپے کی خوشخبری

بجلی کے بھاری بلوں میں بڑا ریلیف، صارفین کو 64 ارب روپے کا ریلیف متوقع

بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد: 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 64 ارب روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، کے لیے بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جنوری تا مارچ کے دوران صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ 60 لاکھ روپے تک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرے گی۔

ڈسکوز نے کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کمی، جبکہ سسٹم استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ 30 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں نقصانات کی مد میں 2 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کی بھی درخواست شامل ہے، جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جس سے عوام کو نمایاں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved