ایم کیو ایم نے معرکہ حق کی سالگرہ پر تین روزہ جشن فتح کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم نے معرکہ حق کی سالگرہ پر تین روزہ جشن فتح کا اعلان کر دیا

ایم کیو ایم کا معرکہ حق کی سالگرہ پر تین روزہ جشن فتح منانے کا اعلان

کراچی (7 مئی 2026): بھارت کے خلاف معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایم نے پاکستان کا جشن فتح بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان نے جشن فتح بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین روزہ تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے جاری اعلامیہ کے مطابق تین روزہ جشن فتح 8 سے 10 مئی تک منایا جائے گا۔ اس جشن میں ریلیاں اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری 8 مئی کو معرکہ حق کے حوالے سے تقریب منعقد کریں گے۔

جمعہ 9 مئی کو ایم کیو ایم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں شہر بھر سے کارکنان ریلیوں کی صورت میں معرکہ حق کی فتح کا جشن منانے کے لیے جمع ہوں گے۔

10 مئی کو معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے گرینڈ تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں مختلف طبقات اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

تین روزہ تقریبات میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین اور ملکی سلامتی اور بقا کی خاطر جانیں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved