کراچی گرمی: انفیکشنز بڑھنے کا خطرہ، احتیاطی تدابیر اپنائیں

کراچی میں گرمی سے انفیکشنز کا خطرہ، احتیاطی تدابیر اپنائیں

کراچی: گرمی کے باعث انفیکشنز بڑھنے کا اندیشہ، شہریوں کو احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ

گرم موسم میں شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے گریز کریں اور پانی ابال کر پیئیں: ماہرین فوٹو: فائل

کراچی میں گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا شہری باہر کے کھانوں اور مشروبات سے گریز کریں اور پانی ابال کر پئیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی ڈرون حملے میں روسی Su-57 کے پروٹو ٹائپس نشانہ بنے

ان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک براہ راست دھوپ کی تپش سے دور رہا جائے، پانی اور او آر ایس کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔

کراچی میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور درجہ حرارت 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محسوس کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جبکہ پیر کے روز بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہی متوقع ہے اور شہر میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved