ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، جنرل حسین محبی نے جزیرہ لارک پر استکباری دشمن کی جارحیت پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کا یقینی اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس جارحیت کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے مسلط کردہ اقتصادی جنگ کے دوران ایک مہلک اور فاش اسٹریٹجک غلطی قرار دیا۔
جنرل حسین محبی نے اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ دشمن کا یہ بزدلانہ اقدام طاقت کا توازن خود امریکی منصوبہ سازوں کے خلاف تبدیل کر دے گا اور استکباری قوتوں کو اپنی اس غلط حکمت عملی کی انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹکر کارلسن کی امریکی صدر پر کڑی تنقید: ایران پر ایٹمی حملے کی دھمکی پر برطرفی کا مطالبہ
ایرانی سپاہ پاسداران کے ترجمان نے اپنے پیغام کے آخر میں دو ٹوک الفاظ میں استکباری قوتوں کو خبردار کیا کہ دشمن کو اقتصادی اور فوجی، دونوں محاذوں پر اپنے غلط اندازوں کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کرنے والوں کو اس کے تباہ کن اثرات برداشت کرنا پڑیں گے۔




