امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے افراد اور اداروں کو امریکی مالیاتی نظام، ڈالر اور سوئفٹ نیٹ ورک سے بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس جابرانہ امریکی فرمان کا اطلاق چین، روس، انڈیا، ترکی، عراق، عمان اور متحدہ عرب امارات پر کیا گیا ہے، جس سے عالمی معیشت میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن فلسطین کے شانہ بشانہ: سید عبدالملک الحوثی کا سعودی عرب کو سخت انتباہ
ان امریکی تسلط پسندانہ پالیسیوں پر روس کے بعد اب چین نے بھی سخت ترین ردعمل دیا ہے۔ بیجنگ نے واشنگٹن کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ تہران کے ساتھ جائز تجارتی روابط میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ظالمانہ پابندیوں کی صورت میں چین بھرپور اور فیصلہ کن جوابی وار کرے گا۔




