یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر لاکھوں کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صیہونیت پوری امت مسلمہ کو غلام بنانے کے لیے نشانہ بنا رہی ہے، تاہم الٰہی وعدے کے مطابق اس غاصب حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئی امریکی پابندیاں کمزوری اور محض ایک سیاسی ڈرامہ ہیں: ایرانی تجزیہ کار
سید الحوثی نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا کہ یمن اب "ناکہ بندی کے بدلے ناکہ بندی” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے حرمین شریفین کی فضائی حدود اسرائیلیوں کے لیے کھولنے اور یمن پر پابندیاں مسلط رکھنے پر سعودی حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے صیہونیت کی کھلی خدمت قرار دیا اور ایران، لبنان اور عراق کے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔




