غزہ: القدس ہسپتال نے محدود وسائل میں ایک ہزار سے زائد کارڈیک کیتھیٹرائزیشن مکمل کر لیں
یہ بھی پڑھیں : فلسطین سے ایران تک : امت کی مجرمانہ خاموشی
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ماتحت القدس ہسپتال نے ایک نئی کامیابی درج کی ہے۔ ہسپتال کے کارڈیک کیتھیٹرائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسے دوبارہ فعال کیے جانے کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں ایک ہزار سے زائد آپریشنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ شعبہ اس وقت غزہ کی پٹی میں کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی واحد فعال مشین کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔


