غزہ میں 1000 دن سے بجلی بند، زندگی صدیوں پیچھے چلی گئی
یہ بھی پڑھیں : کنیسٹ کا نیا اقدام، فلسطینی اتھارٹی کے اضافی فنڈز منجمد کرنے کی راہ ہموار
غزہ کی پٹی میں بجلی کا تعطل اب صرف ایک بنیادی سہولت کا فقدان نہیں رہا بلکہ یہ روزمرہ کی زندگی کو مزید کربناک بنانے والا ایک مستقل عذاب بن چکا ہے۔ خاص طور پر موسمِ گرما کی شدت اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں یہ بحران جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔
خیموں میں رہنے والے خاندان دن کے وقت تپتی گرمی اور رات کے وقت اندھیرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ جنریٹروں اور سولر سسٹم کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے عام شہری ان تک رسائی سے محروم ہیں۔


