ایرانی مسافر طیارے کو روکنے کی سعودی کوشش ناکام، صنعاء تہران پروازیں جاری رہیں گی، جنرل یحیی سریع

صنعاء ہوائی اڈہ

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ایرانی مسافر طیارے کو صنعاء ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے روکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بنت جبیل میں مزاحمتی کارروائی، تین اسرائیلی فوجی زخمی، ایک کی حالت تشویش ناک

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر یمنی فضائی دفاعی میزائلوں نے جواب دیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ایرانی طیارہ 200 سے زائد مسافروں سمیت بحفاظت صنعاء پہنچ گیا۔

جنرل سریع نے خبردار کیا کہ سعودی عرب اگر دوبارہ خلاف ورزی کرے گا تو اس کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے صنعاء-تہران پروازوں کو محاصرہ ختم ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved