حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ خطے میں ایران، حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ کو ختم کرنے کا امریکی-اسرائیلی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ کے روضہ مبارک پر عزاداری کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
یہ بھی پڑھیں : جنیوا مذاکرات کا اصل ایجنڈا جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد ہے، اسماعیل بقائی
شیخ نعیم قاسم نے صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی جنگ بندی قبول نہیں کریں گے جس میں اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کی آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے ایران کی حمایت اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا۔


