ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جنیوا میں جاری ایران-امریکہ مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر فریق مخالف کے عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل سنجیدگی کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بورگن اشٹوک اجلاس: ایران۔امریکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت، قطر اور پاکستان کا مشترکہ بیان
بقائی کے مطابق 18 جون 2026 کی مفاہمتی یادداشت کی شق 13 کے تحت حتمی معاہدے پر مذاکرات تبھی شروع ہو سکتے ہیں جب شق نمبر 1، 4، 5، 10 اور 11 پر مکمل عملدرآمد ہو جائے۔ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اس کی بنیادی شرط ہے۔


