سوئٹزرلینڈ کے بورگن اشٹوک میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے اختتام پر قطر اور پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے ساٹھ روزہ روڈ میپ پر اتفاق ہو گیا ہے اور فنی مذاکرات فوری طور پر جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اقبال آفریدی کی واپسی، اسمبلی میں ویگو ڈالوں پر ہنگامہ خیز بحث
مشترکہ بیان کے مطابق اجلاس مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوا۔ فریقین نے اعلیٰ سطحی کمیٹی، ورکنگ گروپس اور خصوصی مواصلاتی لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات طے پا گئے۔


