امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور قطر ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کا نیا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو یہ فنڈز صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضروری اشیا اور غیر پابندی شدہ سامان کی خریداری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملوں پر ایران کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا کہ یہ فنڈز فی الحال قطر میں محفوظ ہیں۔ فائننشل ٹائمز نے بھی 6 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کی بحالی کی خبر دی ہے۔ یہ اقدامات مفاہمتی یادداشت کے نفاذ کا حصہ ہیں۔


