بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان کو ترجیح دی گئی

بلوچستان بجٹ 2026-27 پیش کیا گیا، تعلیم صحت اور امن وامان پر توجہ

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی نے بتایا کہ بجٹ کا کل حجم 1089.26 ارب روپے ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات 797 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات 206 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں الیکٹرک ٹرام کب چلے گی؟ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے خوشخبری سنا دی

بجٹ میں تعلیم کے لیے 127 ارب، ہائیر ایجوکیشن کے لیے 31 ارب اور صحت کے لیے 96 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ امن وامان کے شعبے کے لیے 107 ارب روپے سے زائد جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ ٹیکس فری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور نئی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved