ایران-امریکہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر مرکوز ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوراً بعد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو جائے گا جو 60 دن تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بحری محاصرے کے خاتمے کے بعد ایرانی جہاز روانہ، مفاہمتی یادداشت کی پہلی عملی کامیابی
عراقچی نے بتایا کہ تین ماہ کے مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تمام محاذوں، خصوصاً لبنان میں فوجی کارروائیوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے قطر اور پاکستان کی ثالثی کردار کو سراہا۔


