بحری محاصرے کے خاتمے کے بعد ایرانی جہاز آزادانہ حرکت میں آ گئے ہیں۔
کم از کم تین ایرانی آئل ٹینکرز اور دو تجارتی جہاز امریکی بحری محاصرے کے خاتمے کے بعد بحفاظت بین الاقوامی پانیوں سے گزر گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر جعلی پولش ورک ویزا پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، اہم انکشاف
یہ پیش رفت ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی پہلی عملی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ جہاز کئی ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت تمام محاذوں پر جنگی کارروائیاں ختم کرنے اور بحری محاصرہ ہٹانے پر اتفاق ہوا تھا۔


