مواد پر جائیں

حزب اللہ نے مجدل زون اور کفر تبنیت میں اسرائیلی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی رجیم کی فورسز کے نفوذی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی لبنان میں دو بڑی گھات لگائیں۔

حزب اللہ نے مجدل زون میں ایک صہیونی فورس کو گھات لگا کر ہلکے اور درمیانے ہتھیاروں سے تقریباً دو گھنٹے تک شدید جھڑپ کی، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ اور آگ کے شعلوں میں لپٹی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی سربلندی کے لیے آخری سانس تک ڈٹے رہیں گے، قالیباف

اسی طرح کفر تبنیت میں بھی ایک صہیونی انفنٹری یونٹ کو گھات لگا کر دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد توپ خانے کی گولہ باری اور راکٹ حملوں سے صہیونی فورس کو پسپا ہونا پڑا۔

Last Updated on 4 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author