صہیونی رجیم نے جنوبی لبنان پر حملوں میں تیزی لا دی ہے۔
جمعہ کے روز صہیونی فوج نے جیزین، نبطیہ، صور اور مرجعیون اضلاع میں فضائی حملے اور توپ خانے کی گولہ باری کی۔
یہ بھی پڑھیں : عراقچی: معاہدے کے بعد خطے میں امن، ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال ہوں گے
جیزین میں سب سے شدید حملے ہوئے جہاں ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ لبنانی فوج کے چیک پوسٹ کے قریب تین مزید حملے کیے گئے۔ نبطیہ، صور اور مرجعیون میں بھی متعدد مقامات پر گولہ باری کی گئی۔
لبنانی حکومت 22 جون کو واشنگٹن میں اسرائیلی حکام کے ساتھ پانچویں دور کے مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔


