ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت پر دستخط کے بعد ملک کے منجمد مالی اثاثے بحال ہو جائیں گے اور تمام محاذوں پر امن قائم ہوگا۔
انہوں نے بحری محاصرے کے خاتمے کو مفاہمت کا پہلا اور بنیادی موضوع قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : قالیباف کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، بہانہ نہیں چلے گا، وعدوں پر عمل کرنا ہوگا
عباس عراقچی نے 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی عوام، مسلح افواج، میڈیا اور سفارت کاری کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور مفاہمت میں لبنان سمیت تمام محاذ شامل ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ سفارت کاری اور دفاعی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں اور کوئی معاہدہ میدان میں حاصل ہونے والی طاقت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا۔


