قالیباف کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام، بہانہ نہیں چلے گا، وعدوں پر عمل کرنا ہوگا

محمدباقر قالیباف کا امریکہ کو وعدوں کی پاسداری پر دوٹوک پیغام

ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع معاہدے کے لیے تمام فریقوں کو بغیر کسی بہانے، عذر یا شرط کے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ جن باتوں پر اتفاق ہوا ہے ان پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے، کیونکہ آخرکار ہر شخص وہی کاٹتا ہے جو بوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مینارِ پاکستان پر امام خامنہ ای کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع، تیاریاں مکمل

قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں اور قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی کامیابی کے لیے طے شدہ ذمہ داریوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved