لاہور: تاریخی مینار پاکستان پر شہید امت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد میں عظیم الشان عوامی اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شہید رہبر انقلاب کی شہادت کے بعد پاکستان میں شیعہ حلقوں میں غیر معمولی اتحاد اور یکجہتی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے 10 ارب ڈالر کے اثاثوں پر بڑی پیش رفت، مغربی میڈیا کا دعویٰ
منتظمین کے مطابق مینار پاکستان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ پاکستان کی قومی شناخت اور تاریخی اجتماعات کی علامت ہے۔ 1987ء میں شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کی قیادت میں ہونے والے بڑے اجتماع کی یاد تازہ کرتے ہوئے یہ دوسرا بڑا شیعہ اجتماع ہوگا۔
علامہ سید جواد نقوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ یہ اجتماع امت مسلمہ کے اتحاد، قومی یکجہتی اور شہید رہبر کے افکار و خدمات کا واضح پیغام دے گا۔ مختلف شیعہ اور سنی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔


