مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے 10 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے آزاد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس رقم میں سے 3 ارب ڈالر سے زائد ایران کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن مذاکرات نہیں، صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، آیت اللہ احمد خاتمی
تاہم ایرانی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر منتقل کیے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی تمام رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا کہ ایران کے کسی بھی منجمد اثاثے کو بحال یا منتقل نہیں کیا گیا۔


