تہران کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایران ایسے دشمن کا سامنا کر رہا ہے جو نہ وعدوں کی پاسداری کرتا ہے اور نہ ہی بین الاقوامی معاہدوں کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے نماز جمعہ کے خطاب میں کہا کہ دشمن مذاکرات کی زبان نہیں سمجھتا بلکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا جلد ایران کی فتح اور مقاومت کی کامیابی کی گونج سنے گی، جنرل عبداللہی
آیت اللہ خاتمی نے ایرانی قوم کی استقامت، عوامی اجتماعات اور مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ حق اور باطل کی اس کشمکش میں کامیابی بالآخر ایران اور مقاومتی محاذ کا مقدر ہوگی۔


