خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ دنیا جلد ہی ایران اور مقاومتی محاذ کی فتح اور کامیابی کی گونج سنے گی۔
انہوں نے شہید جنرل غلامعلی رشید اور ان کے فرزند امین عباس رشید کی پہلی برسی کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت مسلح افواج کے لیے ایک مضبوط سہارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خزانہ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کی وجہ بیان کردی
جنرل عبداللہی نے شہید رشید کو دفاع مقدس کے اہم آپریشنز (فتح المبین، بیت المقدس اور کربلائے پنج) کا معمار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن شہید رشید کے قتل سے ایران کے دفاعی عزم کو کمزور کرنے میں ناکام رہے گا۔ ایرانی مسلح افواج شہید کی فکری میراث پر عمل کرتے ہوئے دشمن کا مؤثر مقابلہ کر رہی ہیں۔


