صہیونی رجیم نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں چھاپے مارے، پانچ شامی شہری گرفتار

صہیونی رجیم کی فورسز کی جانب سے قنیطرہ میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا منظر

صہیونی رجیم کی فورسز نے شام کے صوبہ قنیطرہ کے مختلف دیہاتوں میں چھاپے مار کر پانچ شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجی دستوں نے دس فوجی گاڑیوں کے ساتھ صیدا الحانوت گاؤں میں داخل ہو کر متعدد گھروں کی تلاشی لی اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک بچے کی موت پوری انسانیت کی موت کے مترادف ہے: علی اکبر ولایتی

اسی دوران جباتا الخشب گاؤں میں ایک اور صہیونی فوجی یونٹ نے چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کر لیا جن میں دو کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز بھی قنیطرہ کے دو دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شامی نوجوان کو گرفتار کر کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی مسلسل نقل و حرکت، چھاپوں اور گرفتاریوں سے علاقے میں شدید بے چینی اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved