امریکی بحریہ کی پردہ پوشی بے نقاب، جیرالڈ فورڈ میں آگ کی تباہ کاریوں کا انکشاف

امریکی طیارہ بردار جہاز USS Gerald R. Ford میں لگی آگ کی تباہ کاریاں

امریکی بحریہ کی جانب سے USS Gerald R. Ford طیارہ بردار جہاز میں لگی آگ کے حوالے سے کی گئی پردہ پوشی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں لگی آگ سرکاری بیانات کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن تھی۔ امریکی بحریہ نے مارچ میں دعویٰ کیا تھا کہ آگ فوری طور پر قابو میں لے لی گئی تھی اور صرف دو ملاح معمولی زخمی ہوئے تھے، مگر نئی معلومات اس دعوے کی تردید کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور صہیونی رجیم کے جال میں پھنسنے سے گریز کریں: عبدالملک الحوثی

آگ کے شعلے جہاز کے متعدد حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے تھے اور ساز و سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کا خودکار آگ بجھانے والا نظام بھی مکمل طور پر ناکام ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو گیا۔

نئی معلومات نے امریکی بحریہ کے بیانات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں اور واقعے کی اصل حقیقت جاننے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved