ہیکر گروپ حنظلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی رجیم کی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک اعلیٰ افسر کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔
گروپ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ موساد کے ایران سے متعلق شعبے کے سینئر عہدیدار کو ہائی وے 20 پر اس کی ذاتی گاڑی میں نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی کئی ماہ کی نگرانی اور معلومات جمع کرنے کے بعد انجام دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور صہیونی رجیم کے جال میں پھنسنے سے گریز کریں: عبدالملک الحوثی
حنظلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی رجیم کے سیکورٹی ادارے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سخت ترین سکیورٹی میں رہنے والے افراد بھی مزاحمتی قوتوں کی پہنچ سے محفوظ نہیں ہیں۔
گروپ نے خبردار کیا کہ صہیونی رجیم کے اندر سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود مزاحمتی قوتوں کی رسائی ممکن ہے۔


