لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے غاصب اسرائیلی فوج (IOF) کے خلاف جنوبی لبنان میں حملوں کی تیز لہر چلا دی ہے۔
حزب اللہ نے الشقیف قلعہ کے قریب اسرائیلی فوجی دستے، ڈرون جامنگ ریڈار سسٹم، دبیل میں نمرا فوجی گاڑیوں، عديسہ میں توپ خانے کے ٹھکانے اور القوزہ میں فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔ متعدد حملوں میں براہ راست نشانے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی تعداد 3,412 ہو گئی
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھی حملے جاری رکھے، جن میں بیت ہلیل فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 6 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔


