مواد پر جائیں

لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق افراد کی تعداد 3,412 ہو گئی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جاری جارحیت میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 3,412 ہو گئی ہے، جبکہ 10,269 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ مارچ 2 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 127 صحت کارکن بھی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ معاہدے کے مسودے میں ترامیم کرے گا، مذاکرات جاری

اسرائیلی فوج نے لٹانی دریا کے شمال میں پیش قدمی کرتے ہوئے Beaufort Ridge (الشقیف) پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسرائیل بیروت پر بمباری کی وسعت کے لیے امریکہ سے اجازت طلب کر رہا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اپنے عملیات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Last Updated on 2 ہفتے ago by The Voice of Ummah Editorial Team

About The Author