امریکہ یورپ سے اپنی فوجیوں کی واپسی میں تیزی لانے کا پلان تیار کر رہا ہے۔
جرمن اخبار ویلٹ ام سونٹاگ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اگلے ماہ ہونے والی نیٹو فورس سورسنگ کانفرنس میں اپنے اتحادیوں کو فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے تیز رفتار پلان کی تفصیلات پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : "آبنائے ہرمز: ایران نے IRGC کی نگرانی میں 28 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی”
جرمنی میں فی الحال تقریباً 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اس سے قبل امریکہ نے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس عمل کو مزید تیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے پولینڈ میں اضافی 5 ہزار فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے، جسے یورپ میں فوجی تعیناتی کی نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔


