وفاقی بجٹ برائے سال 2026-27 پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
سینیٹ کا اجلاس اسی روز شام 6 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ایوانوں کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بجٹ پیش کرنے سے ایک روز قبل یعنی 4 جون کو قومی معاشی سروے جاری کیا جائے گا۔


