امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج واشنگٹن میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ثالثی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ عوامی ضروریات، امید آفرینی اور قومی ترقی کا مرکز بنے، آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای
پاکستان کے اعلیٰ حکام نے حال ہی میں ایران کا دورہ بھی کیا تھا۔ ملاقات میں امریکہ ایران مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن کے حوالے سے تبادلہ خیال متوقع ہے۔


