پارلیمنٹ عوامی ضروریات، امید آفرینی اور قومی ترقی کا مرکز بنے، آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای پارلیمنٹ

آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے موجودہ ایرانی پارلیمنٹ کے تیسرے سال کے آغاز پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

رہبر انقلاب نے پارلیمنٹ کو ملت کا نچوڑ، دینی جمہوریت کی علامت اور اسلامی جمہوریہ ایران میں قانون سازی کا بنیادی ستون قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : "ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: ایران کے ساتھ معاہدے کے باوجود پابندیاں نہیں اٹھائیں گے”

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی عوامی ضروریات، امید آفرینی اور ملک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے محور پر ہونی چاہیے۔ نمائندوں کو قومی مفادات، معاشی مسائل، مہنگائی پر قابو، پیداوار اور روزگار کے فروغ، سائنسی و صنعتی ترقی، ثقافتی و اخلاقی بہتری اور محروم طبقات کی خدمت کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہییں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو ایران کی بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ دشمن فوجی ناکامیوں کے بعد اب سماجی اختلافات اور داخلی تقسیم پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے مقاومتی معیشت، قومی سلامتی اور جنگی نقصانات کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved