امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی برا معاہدہ نہیں کریں گے اور ایران کو جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : "حماس کا خبردار: اسرائیلی حملوں نے غزہ جنگ بندی کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا”
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے قطر میں منجمد اثاثوں کی رہائی کو اعتماد بحال کرنے کا اقدام قرار دیا ہے۔ ایرانی وفد قطر میں امریکی پابندیوں میں نرمی اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے۔


